Tuesday, September 17, 2024

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا
October 11, 2015
لاہور (92نیوز) حلقہ این اے ایک سو بائیس سے مسلم لیگ کے امیدوار سردار ایاز صادق نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے کیمپس پر کارکنوں کے رش سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ کارکن کتنے پرجوش ہیں، جیت مسلم لیگ نون کی ہی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سردار ایاز صادق پولنگ کا عمل شروع ہوتے ہی سردار گرلز ہائی سکول گڑھی شاہو پہنچ گئے اور ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ساتھ تھی۔ میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ کارکنوں کا رش مسلم لیگ نون کی کامیابی کی نوید سنا رہاہے۔ کارکن پرجوش ہیں مگر کسی صورت قانون ہاتھ میں نہ لیا جائے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات بہتر ہیں۔ سکیورٹی اداروں نے الیکشن پر امن بنانے کے لئے بہت جامع منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بھی بہترین حکمت عملی اختیار کی ہے۔ عملہ اپنے اپنے امور سرانجام دے رہا ہے۔