Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہماری جنگ پاکستان کے وسائل کی جنگ ہے ، آصف زرداری

ہماری جنگ پاکستان کے وسائل کی جنگ ہے ، آصف زرداری
February 9, 2019
ٹنڈو آدم ( 92 نیوز) ٹنڈو آدم میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف زرداری نے  کہا کہ  ہماری جنگ پاکستان کے وسائل کی جنگ ہے ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے بھی بجٹ چلایا تھا، اسی بجٹ میں 100 فیصد اضافہ کیا ۔ ہم نے فوجیوں ، ججز  سمیت سب کی تنخواہوں میں اضافہ کیا  کیوں کہ ہم کو غریبوں کی فکر تھی  ، ان سے معاملات سنبھالے نہیں جا رہے ۔ سابق صدر نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  میں سندھی میں بات اس لئے نہیں کرتا کہ سننے والے سمجھتے نہیں ، ہمارے بڑوں نے جنگ لڑے بغیر پاکستان بنایا ، ہم  اب کوئی بنگلہ دیش نہیں بننے دیں گے ۔ سابق صدر نے کہا کہ بی بی صاحبہ کہا کرتی تھی کہ جب سندھ جاتی  ہوں تو مجھے وہاں کے غریب کی  نوکری کی آواز مجھے پیٹ سے سنائی دیتی ہے ۔ باقی سب  دل اور زبان سے بولتے  ہیں مگر سندھ کا غریب پیٹ سے بولتا ہے ۔