Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہماری تحریک نےلوگوں کو ہمت دی کہ جابروں کو للکاریں : طاہر القادری

ہماری تحریک نےلوگوں کو ہمت دی کہ جابروں کو للکاریں : طاہر القادری
August 21, 2016
لاہور(92نیوز)ڈاکٹر طاہر القادری نے نئے احتجاجی شیڈول کااعلان کر دیا اب ڈیرہ غازی خان،، ملتان،، راولپنڈی اور کوئٹہ میں دھرنے ہونگے عوامی تحریک کے سربراہ کہتے ہیں ہماری تحریک نے لوگوں کو ہمت دی کہ وہ جابروں کو للکاریں ہر طبقہ گھر سے نکلے اور ملکر جدوجہد کرے۔ تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ کے دھرنے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ نظام عوام کو کچھ نہیں دے سکا پارلیمنٹ اور جمہوریت ڈھکوسلا ہے جو پارلیمنٹ وزیر اعظم کے احتساب کے لیے ٹی او آرز نہ بنا سکے وہ ملک اور عوام کی کیا خدمت کرے گی۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ نظریاتی دہشت گردی پنجاب سے ہو رہی ہے پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ ملکی سلامتی کے محافظ اداروں کو برا بھلا کہہ رہے ہیں کوئی بھی احتجاجی تحریک تب تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک تمام طبقات مل کر نہ نکلیں  جن کے بچے اغوا ہو رہے ہیں وہ باہر نکلیں اور جن پر ظلم ہو رہا ہے وہ بھی احتجاج میں شامل ہوں۔ طاہر القادری نے 25 اگست کو ڈیرہ غازی خان 27 کو ملتان،28 کو راولپنڈی اور کوئٹہ میں دھرنے دینے اور احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔