کراچی(92نیوز)قائد متحدہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکا رہیں ،طارق محمود کو دل کا دورہ نہیں پڑا بلکہ انہیں تشدد کرکے مارا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 246کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے شارع فاطمہ جناح پر منعقدہ جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کم سے کم ہم بدصورت لوگ ایک دوسرے سے پیار تو کرتے ہیں کھانے پر لڑتے نہیں ہمارے دل بہت زخمی ہیں ،ہر گھر میں آہیں اور سسکیاں ہیں ہمارے بزرگوں نے جانیں دے کر پاکستان کو بنایا ہمارے ایک نوجوان کو جیل میں تشدد کر کے ہلاک کیا گیا۔
الطاف حسین نے اس موقع پر مزید کہا ہے کہ ہم کو غیر ملکی ہونے کا طعنہ نہ دو، ہم نے پاکستان بنایا ہے آئیے محبتوں کا نیا سفر شروع کریں یہ وطن ہم سب کا وطن ہے ایک دوسرے کے دشمن نہ بنیں نظریاتی اختلافات تو ہوتے ہیں لیکن ایک دوسرے کا دشمن نا بنا جائے ۔
پاکستان کو ہم پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان میں تمام قدرتی معدنیات موجود ہیں حق پرستوں کی حکومت آئی تو چوری چکاری کا دور ختم ہو گا آپ ہماری غلطیوں کو معاف کریں ، ہم آپ کی غلطیوں کو
بھول جاتے ہیں ،مجھ میں اتنا حوصلہ ہے کہ میرا ذمہ دار کوئی غلطی کرے تو رابطہ کمیٹی کے سامنے دنیا کو بتائوں گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کی با حفاظتی واپسی یقینی بنائی جائے، قبائلی علاقے اور سرائیکی لوگوں کے حقوق دیئے جائیں،مسئلہ کشمیر پر پاکستان اقوام متحدہ کا اجلاس طلب کرے، کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر پاکستان اقوام متحدہ میں آواز اٹھائے، وزیر اعظم بلوچوں کے زخموں پر مرہم رکھیں ایسی پالیسیاں بنائیں جائیں جس سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو ہمیں خطے میں دوستوں کی ضرورت ہے، ہمیں جنگ کی نہیں ،تجارت کی ضرورت ہےدوسری جنگ عظیم کے بعد یورپی ملک یونین بنا سکتے ہیں تو کیا ہم ایشیائی یونین کیوں نہیں بنا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ غریب بچوں کے لئے سکول کھولنے کا سوچیئےہماری جب لوکل گورنمنٹ آئی تھی تو ہمارا ایشیا میں تیسرا نمبر آیا تھا،لوگ ہمیں کامیاب کروائیں تو ہم پاکستان کو یورپی ممالک کی صف میں شامل کر دیں گےکوئی گالی دے تنگ کرے صبر کرلیں،صرف چار دن رہ گئے ہیں ،ایم کیو ایم تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے ۔
ایم کیو ایم میڈیکل ،اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری چاہتی ہے ملک میں جاری سٹیٹس کو کو توڑنا چاہتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان میں مثبت تبدیلیاں لانا چاہتی ہے،۔
پاکستان میں گیس، لوڈشیڈنگ اورضروریات زندگی دینا چاہتی ہے، دہشت گردی نہیں ،رینیجرز کو کوئی مطلوب ہے تو اسے گرفتار کریں لیکن تشدد نا کریں گرفتاری کے بعد جو عدالت کہے پھر سزا دی جائے
آپریشن ضرب عضب میں افواج دہشت گردی کے خلاف لڑ رہی ہیں ہماری پاک فوج ضرب عضب میں جان ہتھیلی پر رکھ کر لڑ رہی ہے۔
آپریشن ضرب عضب میں لڑنے والوں کو اللہ کامیاب کرے ۔