Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہمارا کوئی فرد خط غربت سے نیچے نہیں رہا ، چینی صدر شی جن پنگ

ہمارا کوئی فرد خط غربت سے نیچے نہیں رہا ، چینی صدر شی جن پنگ
February 25, 2021

بیجنگ (92 نیوز)چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین میں کوئی فرد خط غربت سے نیچے نہیں رہا ، یہ انسانی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔

چین کے صدر نے ہائی پروفائل تقریب میں رول ماڈلز کو انعامات تقسیم کرتے ہوئے خطاب میں کہا کہ 40 سالہ اصلاحات سے 7 کروڑ 70 لاکھ افراد کو غربت سے نکالا گیا ، جس کے بعد ملک میں کوئی فرد خط غربت سے نیچے نہیں رہا ،انتہائی غربت کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔

انسانی تاریخ کی بڑی کامیابی پر بیجنگ میں جشن منایا گیا ، چین کے صدر مسٹر شی جن پنگ نے 10 افراد کو میڈلز اور  ایوارڈز دیے ۔