Sunday, September 25, 2022

ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے، فواد چودھری

ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے، فواد چودھری
September 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے۔

اسلام میں مراد سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جب وزیر اعظم اور وزراء باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کرپشن کرتے ہیں تو قومیں تباہ ہوتی ہیں۔ شریف فیملی اور زرداری فیملی نے پاکستان سے پیسہ لیا اور باہر منتقل کر دیا ۔ شہباز شریف کیس میں دیکھا گیا کہ پاپڑوں والے کے اکاؤنٹس میں پچیس ارب روپے آئے ۔ یہ وہ پیسہ ہے جس کا ہمیں پتہ چل گیا ہے ۔ اربوں روپے اب بھی ایسے ہیں جو ابھی تک ہمیں علم نہیں ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان سڑکوں کے نہیں ، سڑکوں کی آڑ میں ہونے والی کرپشن کے خلاف ہیں ۔ جب پاکستان میں موٹروے کا معاہدہ سائن ہو رہا تھا تب لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خریدے جارہے تھے ، یہ پیسہ کہاں سے آرہا تھا ؟

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ پچھلے دور میں وزارت مواصلات گزشتہ دور میں نواز شریف نے اپنے پاس رکھی تھی ۔ اس لیے کہا جاتا تھا کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی تو ہے ۔

مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جب اقتدار میں آئے تو ہر قدم پر عوام کا پیسہ بچایا ۔ ہم جو موٹروے بنا رہے ہیں یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنا رہے ہیں۔