Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہمارا مقابلہ عیار دشمن کیساتھ ہے ، راجہ فاروق حیدر

ہمارا مقابلہ عیار دشمن کیساتھ ہے ، راجہ فاروق حیدر
September 24, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہمارا مقابلہ عیار دشمن کیساتھ ہے ، مقصد حاصل کرنے کیلئے پالیسی بدلنا ہو گی ، بھارت ہمارے اندر فطری اختلافات ڈالنا چاہتا ہے ۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ عیار دشمن کیساتھ ہے ،اس بات کو سمجھنا ہوگاکہ بھارت کا ہدف پاکستان ہے، پلوامہ حملے کے بعد مودی نے انتہائی اشتعال انگیز بیان دیے ۔ راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کو برتری حاصل ہے،ہم نے اپنی غلطیوں سے کشمیر کا کیس خود خراب کیا، پاکستان نے کبھی کلیم ہی نہیں کیا کہ کشمیر ہمارا ہے، میں پاکستان کی سلامتی، بقا اور مسئلہ کشمیر کے حل کے سواکچھ نہیں چاہتا۔ راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دنیا کے مختلف ممالک میں جائیں،متعلقہ لوگوں کو بھی لے کر جائیں،پاکستان چھوٹا ملک نہیں ہے، ہماری بات ضرور سنی جائے گی،بھارت کچھ بھی نہیں، پاکستان کے وجود سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔