Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہمارا مقابلہ جمہوری لوگوں سے نہیں مافیا سے ہے ،عمران خان

ہمارا مقابلہ جمہوری لوگوں سے نہیں مافیا سے ہے ،عمران خان
July 22, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے  کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ جمہوریت لوگوں سے نہیں مافیا سے ہے ۔ مزارقائد کے گراؤنڈ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی وہ شہر تھا تمام تحریکیں یہاں سے شروع ہوتی تھیں،کراچی  کے لوگو سمجھ جاؤ ، آپ پر 25جولائی کی ذمہ داری ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو داد دیتا ہوں جس نے نوازشریف کو گارڈ فادر کہا ، جو مافیا کے اوپر بیٹھا دیگر مافیا کو تحفظ دیتا تھا ،حکمرانوں کی جانب سے پولیس کو  استعمال کیا جاتا تھا ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اندرون سندھ کا نظام اور کراچی میں جو خوف تھا کیا اسے جمہوریت کہتے ہیں ، پنجاب میں شریفوں کا قبضہ تھا، عابد باکسر کہتا ہے شہبازشریف لوگوں کو پولیس کے ذریعے مرواتا تھا۔