Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہلیری نے صدارتی انتخابات میں ناکامی کی ذمہ داری روس پر ڈال دی

ہلیری نے صدارتی انتخابات میں ناکامی کی ذمہ داری روس پر ڈال دی
December 17, 2016

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کے حالیہ صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے بھی شکست کی ذمہ داری روس پر ڈال دی۔ اُدھر ایف بی آئی نے بھی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالے سے سی آئی اے کے موقف کی حمایت کردی۔ امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کا معاملہ مزید سنگین صورت حال اختیار کر گیا۔

امریکی صدر باراک اوباما کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کو روسی سازش کا نتیجہ قرار دے دیا۔ پارٹی کے لئے چندہ دینے والوں سے ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ان سے ذاتی رنجش تھی کیونکہ انہوں نے پانچ سال پہلے روس کے پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کی بات کی تھی جس پر پیوٹن نے روسی عوام کو خوش کرنے کے لیے انہیں مجرم ٹھہرایا۔

ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ روس کے سائبر حملے ان پر یا ان کی انتخابی مہم پرنہیں بلکہ یہ امریکا کےخلاف ہیں۔ یہ امریکی جمہوریت کی سالمیت اور حفاظت سے منسلک معاملہ ہے۔ اُدھر ایف بی آئی نے بھی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق سی آئی اے کے اندازے کی حمایت کردی۔

ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ روسی ہیکرز نے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کوجیتنے میں مدد دی۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورروس ان تمام دعوؤں کو مسترد کرچکے ہیں۔