Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہلاک امریکی فوجیوں کی باقیات بھیجنے پر کم جونگ اُن کا شکریہ ،ٹرمپ کا ٹویٹ

ہلاک امریکی فوجیوں کی باقیات بھیجنے پر کم جونگ اُن کا شکریہ ،ٹرمپ کا ٹویٹ
August 3, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کے ذریعے کوریائی جنگ میں ہلاک امریکی فوجیوں کی باقیات بھیجنے پر کم جونگ اُن کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس سارا سینڈرز  نے  کم جونگ اُن کی جانب سے ٹرمپ کے نام خط کی تصدیق کی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ  خط میں  سنگاپور ملاقات کے دوران کیے گئے وعدوں کا ذکر ہے تاہم انہوں نے  مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ  کم جونگ اُن کے مشکور ہیں جنہوں نے وعدے  کی پاسداری کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کی باقیات واپس پہنچائیں۔ اپنے ٹویٹ میں ٹرمپ نے کم  جونگ اُن سے دوبارہ ملاقات  کی خواہش بھی ظاہر کی۔