Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہسپتال میں عدلیہ پر بزدلانہ حملہ ضرب عضب کےخلاف سازش ہے : کورکمانڈرز کانفرنس

ہسپتال میں عدلیہ پر بزدلانہ حملہ ضرب عضب کےخلاف سازش ہے : کورکمانڈرز کانفرنس
August 9, 2016
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے جس میں شرکا کو پورے ملک میں جاری فوجی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ  ہسپتال میں عدلیہ پر بزدلانہ حملہ ضرب عضب کے کامیابیوں کو دھندلانے کے لئے ہے،  پاک فوج دہشت گردی کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کے ثمرات ضائع نہیں ہونے دیگی۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان  میں بتایا گیا ہےکہ جی ایچ کو روالپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس میں تمام کور کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز نے شرکت کی۔  کانفرنس میں سانحہ کوئٹہ کے شہدا ، زخمیوں  اور متاثرین کے اہل خانہ   کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا گیا۔ کانفرنس کے شرکا کو پورے ملک میں جاری فوجی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی اور ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس  سے خطاب میں آرمی چیف  نے کہا کہ  کوئٹہ کے ہسپتال میں  عدلیہ پر بزدلانہ حملہ ضرب عضب کے خلاف سازش ہے اور دشہت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو دھندلانے کی ناکام کوشش ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا  دہشت گردی کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کے ثمرات کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آرمی چیف نے کور کمانڈرز  اور انیٹلی جنس اداروں کے سربراہان کو  پورے ملک میں کومبنگ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ  پورے ملک میں دہشت گردوں کے سلیپر سیلز کے خلاف کارروائیاں کرکے نیٹ ورک توڑا جائے۔ آرمی چیف نے کور کمانڈرز کو قانون نافذ کرنے والے صوبائی اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔