Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہسپتالوں میں اصلاحات کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے : عمران خان

ہسپتالوں میں اصلاحات کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے : عمران خان
February 10, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ڈاکٹروں کی ہڑتال کے معاملے میں عمران خان پھر ڈٹ گئے اور کہا ہڑتالی ڈاکٹروں پر نہ تولاٹھی چلائی اور نہ گولی۔ وفاقی حکومت پی آئی اے کے معاملے میں خیبرپختونخوا کی تقلید کرے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے چینی سفیر نے سرمایہ کاروں کے وفد ہمراہ ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ لازمی سروسز ایکٹ ہائیکورٹ کے حکم پر نافذ کیا‘ اسپتالوں میں اصلاحات کے معاملے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا کی ترقی میں چین کی مدد لینے کا عزم ظاہر کیا توچینی سفیر نے بھرپور خیرمقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت و صفائی اور فنی تربیت میں صوبے کی معاونت کریں گے۔ اس موقع پر عمران خان، چینی سفیر اور پرویز خٹک نے چین کا نیا سال شروع پر کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو تحفے تحائف بھی پیش کیے۔ کپتان نے دورہ چین کی دعوت بھی قبول کرلی۔