Saturday, July 27, 2024

ہسپانوی کوسٹ گارڈز نے بحراوقیانوس سے 52 تارکین وطن کی کشتی پکڑ لی

ہسپانوی کوسٹ گارڈز نے بحراوقیانوس سے 52 تارکین وطن کی کشتی پکڑ لی
December 24, 2019
اسپین (92 نیوز)غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہسپانوی کوسٹ گارڈز نے تارکین وطن کی ایک کشتی کو بحراوقیانوس سے قبضے میں لے کر گرین کانیریا میں آرگوئنیجین بندر گاہ پہنچا دیا۔ بندر گاہ پر پہنچتے ہی ریڈ کراس اور ہسپانوی پولیس کے اہلکاروں نے تارکین وطن کو اپنی حراست میں لے لیا اورانہیں کھانا، کمبل اور طبی امداد فراہم کی۔ افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے ہزاروں تارکین وطن ہر سال سمندری راستے کے ذریعے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔