Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہسٹوریکل ڈرامہ فلم میک بیتھ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آ گیا، دو اکتوبر سے سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہسٹوریکل ڈرامہ فلم میک بیتھ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آ گیا، دو اکتوبر سے سینما گھروں کی زینت بنے گی
September 2, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) معروف ہالی ووڈ اداکا رمائیکل فیسبینڈر اور ماریئن کوٹیلارڈ کی ڈرامے سے بھرپور نئی تاریخی فلم میک بیتھ کا نیا ٹریلر منظرعام پر آگیا۔ فلم دو اکتوبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ جسٹن کرزل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی شہرہ آفاق ادیب ولیم شیکسپیئر کے ناول سے ماخوذ ہے جس میں ایک شخص کو چڑیلوں کے ذریعے مستقبل میں اسکاٹ لینڈ کے بادشاہ بننے کی خوشخبری سنائی جاتی ہے۔ پیش گوئی کے بعد وہ اپنی بیوی کی مدد سے اسکاٹ لینڈ کے بادشاہ کو قتل کر کے بادشاہت کا تاج سر سجا لیتا ہے۔ ایئن چیننگ اور ایمل شرمین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار مائیکل فیسبینڈر اور ماریئن کوٹیلارڈ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پیڈی کونسیڈائن، شین ہیرس، جیک رینر، الزبیتھ ڈیبیکی اور ڈیوڈ تھیولیس شامل ہیں۔ سسپنس اور ڈرامے سے بھرپور فلم دو اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔