Thursday, December 8, 2022

ہزاروں لوگ بھی دھرنا دیکر ناجائزمطالبہ کریں تو نہیں مانوں گا:عمران خان

ہزاروں لوگ بھی دھرنا دیکر ناجائزمطالبہ کریں تو نہیں مانوں گا:عمران خان
اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو انصاف دلانا ان کا کام ہے، ہزاروں افراد بھی دھرنا دیکر ناجائز مطالبہ کریں گے تو نہیں مانا جائے گا۔ بنی گالہ کےباہرکرک سے تعلق رکھنے والے افراد نے گیس کی فراہمی، یونیورسٹی کی تعمیر، بجلی کے مسائل، رائلٹی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے دھرنا دیا۔ عمران خان  نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کیا اور انہیں حقوق  کیلئے کھڑے ہونے پر مبارکباد دی۔ عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو کرک کے مسائل حل کرنے کا کہہ دیا ہے، رائلٹی کس طرح خرچ ہوگی اس کا فیصلہ منتخب نمائندے کریں گے۔ کپتان نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے صرف چار لوگ ہی ان کے پاس آئیں تو کافی ہیں، مطالبات جائز ہوں گے تو ضرور مانیں گے۔