Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہزاروں امریکی فوجیوں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار

ہزاروں امریکی فوجیوں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار
February 21, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) ہزاروں امریکی فوجیوں نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کر دیا، خطرناک کورونا وبا دنیا میں 24 لاکھ 67 ہزار سے زائد زندگیاں نگل گئی۔

امریکی افسران کا کہنا ہے اہلکار ویکسین سے متعلق افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

ایئرفورس کے میجر جنرل جیف ٹیلی فیرو کا کانگریس کو بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ فوج کے دو تہائی اہلکار ویکسین لگوانے پر تیار ہیں، بعض فوجیوں نے انٹرنیٹ پر افواہوں کی وجہ سے انکار کیا۔

ادھر دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

امریکا میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 8 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔