ہزاروں ارب کے اسکینڈلز پر نیب خاموش بیٹھا ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا، ہزاروں ارب کے اسکینڈلز پر نیب خاموش بیٹھا ہے، نیب پتہ کرے جو وزیر نکالے گئے ہیں وہ کیوں نکالے گئے؟۔
شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا، تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت اقتدار میں ہے، الیکشن چوری ہوں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گاِ، نیب کو چلا لیں یا ملک کو چلا لیں۔
اُنہوں نے کہا، 6 دن ایل این جی بند کرنے سے پورا ملک بیٹھ گیا، ایل این جی کی وجہ سے ہم کیس بھگت رہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے عدالتوں میں کیمرے لگائے جائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ،پوری دنیا کی نظر اؔٓزاد کشمیر کے الیکشن پر ہے، مزید کہا کہ، افغان عوام کی رائے کا احترام کرنا چاہئے، فریق نہیں بننا چاہئے۔