Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہر کوئی کہتا ہے آپ کیوں کرپشن اور دو خاندانوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں، وزیراعظم

ہر کوئی کہتا ہے آپ کیوں کرپشن اور دو خاندانوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں، وزیراعظم
November 4, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ہر کوئی کہتا ہے کہ آپ کیوں کرپشن اور دو خاندانوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا میری جنگ کرپشن کے خلاف ہے، ان خاندانوں سے میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں، میری تو ان سے دوستی تھی۔ وزاعظم عمران خان نے اپوزیشن سے بات نہ کرنے کی وجہ بتا دی، کہا کہ لوگ کہتے ہیں آپ اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ کیوں نہیں ملاتے، کرپٹ انسان سے ہاتھ ملاؤں گا تو سمجھا جائے گا کرپشن کو سہارا دے رہا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے ہمارا مورال بری طرح گرا، برے کو برا نہ کہیں تو سمجھیں قوم کا زوال شروع ہو گیا۔ انگلینڈ میں کسی پر کرپشن کا الزام لگ جائے وہ پارلیمنٹ میں نہیں جاسکتا، پاکستان میں کرپٹ ناصرف اسمبلی میں آتا ہے بلکہ دو دو گھنٹے تقریر بھی کرتا ہے۔ مزید کہا کہ انگلینڈ میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوتی، یہاں سینیٹ میں پیسہ چلتا ہے۔

عمران خان نے کہا ہماری اور مغرب کی تہذیب میں زمین آسمان کا فرق ہے، والدین پریشان ہیں بچوں کے ہاتھ میں موبائل فون آگیا، معاشرے میں موبائل کی وجہ سے برائیاں آ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا کی وجہ سے جس طرح کی یلغار ہے ایسی تاریخ میں کبھی یلغار نہیں آئی۔