Saturday, July 27, 2024

ہر پانچواں انسان موٹاپے کا شکار ہو گیا: طبی تحقیق

ہر پانچواں انسان موٹاپے کا شکار ہو گیا: طبی تحقیق
April 4, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ایک تازہ ترین سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر پانچواں انسان موٹاپے کا شکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ موٹاپا مستقبل قریب میں صحت اور معاشی اعتبار سے ایک بڑے المیے کا سبب بنے گا۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 1975ءسے اب تک موٹاپے کے شکار بالغ افراد کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2014ءمیں تقریباً پانچ ارب بالغ افراد میں سے چونسٹھ کروڑ دس لاکھ افراد موٹاپے کا شکار تھے۔ یہ تعداد 2025 ءتک بڑھ کر ایک ارب دس کروڑ تک ہو جائے گی۔ یہ تحقیق معروف طبی جریدے ”لینسیٹ میڈیکل جرنل“ میں شائع ہوئی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے کا رجحان صحت پر اتنے برے اثرات مرتب کرتا ہے کہ جس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کیونکہ موٹاپا بہت سے اعضاءاور جسمانی عمل کو متاثر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی سطح پر 1975ءمیں 3.2 فیصد مرد موٹاپے کے شکار ہوا کرتے تھے۔ اس شرح میں تین فیصد اضافے کے بعد 2014ءمیں یہ شرح 10.8 فیصد ہو گئی جو چھبیس کروڑ ساٹھ لاکھ مردوں کے برابر ہے۔ دوسری جانب موٹاپے کی شکار خواتین کی شرح 6.4 فیصد سے بڑھ کر 14.9 تک پہنچ گئی یعنی 2014 ءمیں موٹاپے کی شکار خواتین کی تعداد سینتیس کروڑ پچاس لاکھ ہو چکی تھی۔