Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہر فورم پر کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کرینگے ، شاہ محمود قریشی

ہر فورم پر کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کرینگے ، شاہ محمود قریشی
September 22, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام عالم سمیت ہر فورم پر کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کرینگے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف دوٹوک اور واضح ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی یقین دہانی کرائی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اقوام عالم کے ہر فورم پر کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔ دوسری طرف بیرسٹر سلطان محمود نے عالمی سطح پر کشمیریوں کی حمایت پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔