Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہر جماعت شفاف الیکشن چاہتی ہے لیکن بسم اللہ کوئی نہیں کرتا، چیف جسٹس

ہر جماعت شفاف الیکشن چاہتی ہے لیکن بسم اللہ کوئی نہیں کرتا، چیف جسٹس
February 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہر جماعت شفاف الیکشن چاہتی ہے لیکن بسم اللہ کوئی نہیں کرتا۔ سینیٹ الیکشن پر ترمیمی بل موجود ہے ترمیم کیوں نہیں ہوئی؟۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سیاسی جماعت سینیٹ انتخاب میں کرپٹ پریکٹس کو تسلیم کررہی ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کوئی بھی فیصلہ خلا میں نہیں دے سکتے ،، آرٹیکل 51 کے تحت مخصوص نشستوں کے انتخابات خفیہ کیسے ہوتے ہیں؟ مخصوص نشستوں کا کوٹہ اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی سیٹوں کے تناسب سے ملتا ہے۔