Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہر الیکشن کے بعد پنڈورا باکس کھلتا ہے، اس بار پہلے بھی کھلے گا ، شیخ رشید

ہر الیکشن کے بعد پنڈورا باکس کھلتا ہے، اس بار پہلے بھی کھلے گا ، شیخ رشید
December 1, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے ہر الیکشن کے بعد پنڈورا باکس کھلتا ہے۔ اس بار پہلے بھی کھلے گا اور بعد میں بھی۔

شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اوورسیز پاکستانی آئی ایم ایف سے زیادہ پیسے بھیجتے ہیں۔ ووٹنگ انکا حق تھا۔ انکے ووٹ جب پی ٹی آئی کو پڑیں گے تو اپوزیشن پھر روئے گی کہ دھاندلی ہوئی۔ ووٹنگ الیکٹرانک مشینوں سے ہی ہو گی۔ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کےلیے کوشاں ہے۔

شیخ رشید نے کہا تنخواہ دار طبقے کے لئے مہنگائی زیادہ ہے۔ مہنگائی کا حل تلاش کرنا ہے۔ چھ ماہ بعد الیکشن کا ڈھول بج جائے گا۔ 40 حلقوں کی تقدیر کا فیصلہ اوورسیز پاکستانی کریں گے۔