Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہر ادارے میں کرپشن ہو رہی ہے‘ وزیردفاع کی آرمی چیف کے بیان کی حمایت

ہر ادارے میں کرپشن ہو رہی ہے‘ وزیردفاع کی آرمی چیف کے بیان کی حمایت
April 19, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان کی حمایت کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے بڑا بیان دیا ہے‘ حکومت بھی اسی مقصد کیلئے کام کر رہی ہے۔ پاکستان کے ہر ادارے میں کرپشن ہے‘ خاتمہ ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کے کرپشن کے خلاف بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ہر صورت بامعنی کوششیں ہونی چاہئیں۔ احتساب کیلئے ایسا ادارہ ہونا چاہئے جس پر سب کا اعتماد ہو۔ کرپشن کے خاتمے تک دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔