اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر ادارہ آئین میں دیے اختیارات کے مطابق کام کرے تو مسائل ہی پیدا نہ ہوں۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن میں 92 نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن چوری کرنے کا تجربہ ناکام ہوچکا، سب جانتے ہیں حکومت عمران خان نہیں، کوئی اور چلا رہا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سی پیک پر کام رک چکا ہے ، موجودہ حکومت کا مزید رہنا ملکی مفاد میں نہیں، تحریک عدم اعتماد سے حکومت گرانا ممکن نظر نہیں آتا۔