Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہریانہ : بہو نے ساس ،سسر اور شوہر کی پٹائی کر دی

ہریانہ : بہو نے ساس ،سسر اور شوہر کی پٹائی کر دی
July 31, 2016
ہریانہ (ویب ڈٰیسک)بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک بہونے ساس سسراورشوہرکی پٹائی کردی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے چندرکلاں نامی خاتون کاکہناہے کہ سسرال والے جہیزنہ لانے کے طعنے دیتے تھے جس پرغصے میں آکروہ ان سے لڑپڑی۔ تفصیلات کےمطابق گھرمیں لڑائی جہیزنہ لانے کے طعنے دینے پرہوئی یاپھرمعاملہ کچھ اورتھا ،ہریانہ کے علاقے گرگاؤں  کے ایک گھرمیں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے کوملی جب بیوی نے شوہرکے ساتھ ساتھ ساس اورسسرکی بھی دھلائی کردی ساس اورسسرپربہوکے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہوگھرکے باہربیٹھے ساس  اورسسرپرحملہ کردیتی ہے سسربہوکوروکنے کے لیے لاکھ جتن کرتارہالیکن بہوہے کہ ساس پروارپروارکئے جارہی ۔تھپڑ،لاتوں اورکرسی سے سسرال والوں پربہونے حملے کئے۔ بہونے سسرکودھکادے کرگرایااورگھرمیں گھس گئی سسرنے پاؤں بھی پکڑنے کی کوشش کی مگراس کی نہ سنی گئی ، شوہرنے بیوی کوزبردستی گھرسے باہرنکالاتووہ کبھی پتھرسے حملہ کرتی توکبھی کرسی سے بے چارہ شوہربیگم کے ہروارکوناکام بنانے  کی کوشش میں مصروف نظرآیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  چندرکلاں  کایہ سسرال والوں پرپہلاحملہ نہیں ہے بلکہ وہ اکثران کی دھلائی  کرتی تھی تاہم کوئی اس کی بات پریقین نہیں کرتاتھاجس پراُس نے سی سی ٹی وی کیمرے لگوائے اوربہوکوبے نقاب کیا۔