ہردیک پانڈیا باؤلنگ کرتے انجری کا شکار ہو گئے

دبئی ( 92 نیوز) پاکستان کےخلاف باؤلنگ کرتے بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہردیک پانڈیا انجری کا شکار ہو گئے ۔ہر دیک پانڈیاکو اسٹریچر پر ڈال کر میدان سے باہر لے جایا گیا ۔
ماضی میں بھی مختلف کھلاڑی کھیل کے دوران انجری کے باعث میدان سے باہر جاتے رہے ہیں ۔
کھلاڑیوں کی جسمانی مضبوطی کے پیش نظر تمام ٹیمیں اپنے کھلاڑیوں کو کسی بھی ایونٹ سے قبل کیمپ میں ٹریننگ کرواتی اور جسمانی طور پر تیار کرتی ہیں ۔