Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہرارے ، حکمران جماعت کے ایمرسن مننگاگوا کامیاب قرار

ہرارے ، حکمران جماعت کے ایمرسن مننگاگوا کامیاب قرار
August 3, 2018
ہرارے (92 نیوز) زمبابوے کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات میں حکمران جماعت کے  امیدوار  ایمرسن مننگاگوا کی کامیابی کا اعلان کر دیا۔ اپوزیشن نے نتائج مسترد کرتے ہوئے معاملہ عدالت لیجانے کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حکمران جماعت زانو پی ایف کے امیدوار ایمرسن مننگاگوا پچاس اعشاریہ آٹھ ووٹوں کیساتھ  سرفہرست رہے ۔ ان کے حریف نیلسن چمیسا نے چوالیس اعشاریہ تین فیصد ووٹ حاصل کیے ۔ چمیسا نے انتخابی نتائج  کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور معاملہ عدالت لیجانے کا اعلان کیا ہے ۔ دوسری جانب  مبینہ دھاندلی کیخلاف پرتشدد مظاہروں  میں  سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو گئی ۔ پولیس نے اپوزیشن جماعت  کے ہیڈکوارٹر پر چھاپہ مارتے ہوئے  عمارت سیل کر دی جبکہ سولہ کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔