ہدایتکارہ اور شاعرہ اسما نبیل کراچی میں انتقال کر گئیں
کراچی (92 نیوز) معروف مصنفہ ، ہدایتکارہ اور شاعرہ اسما نبیل کراچی میں انتقال کر گئیں۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلہ تھیں۔
معروف مصنفہ اسما نبیل کو دوہزار تیرا میں بریسٹ کینسر کا تشخیص ہوئی تھی۔ انہوں نے کینسر جیسےموذی مرض کا خوب مقابلہ کیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مسلسل علاج کے بعد اسما نبیل نے کینسر کو تقریبا شکست دے دی تھی۔ مگر کچھ برس بعد مرض نے ان پر دوبارہ حملہ کیا۔ انہیں امید تھیں کہ وہ دوسری بار بھی کینسر کو شکست دے دیں گی مگر بد قسمتی سے ایسا نہ ہو سکا اور وہ طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئیں۔
اسما نبیل نے کینسر کی آگاہی، جلد تشخیص اور اس کے علاج کے حوالے سے بھی کئی تشہیری مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے خانی، باندی، خدا میرا بھی ہے اور سرخ چاندنی جیسے معروف ڈرامے تحریر کئے تھے۔