Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ہتک عزت کا دعویٰ کیا تو شہبازشریف فیملی کو اثاثوں کی وضاحت کرناہوگی،برطانوی صحافی

ہتک عزت کا دعویٰ کیا تو شہبازشریف فیملی کو اثاثوں کی وضاحت کرناہوگی،برطانوی صحافی
August 18, 2019
لندن ( 92 نیوز)  شہباز شریف کی کرپشن کی چونکا دینے والی داستان بے نقاب کرنے والے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز اپنے آرٹیکل کی سچائی پر قائم ہیں ،  انہوں نے کہا کہ ۔شہباز شریف نے اگر ہتک عزت کا دعویٰ کیا تو ان کی فیملی کو اپنے اثاثوں کی وضاحت پیش کرنا پڑے گی۔ ڈیوڈ روز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چھٹیوں پر ہونے کی وجہ سے قانونی نوٹس کا جواب نہیں دیا ،  واپس آگیا ہوں شہباز شریف نے اگر ہتک عزت کا دعویٰ کیا تو ان کی فیملی کو اپنے اثاثوں کی وضاحت پیش کرنا پڑے گی، برطانوی صحافی نے دعویٰ کیا کہ ایسا کرنا شہباز شریف کسی صورت بھی آسان نہیں ہوگا۔ https://twitter.com/DavidRoseUK/status/1162784013666390017?s=20 ڈیوڈ روز نے گزشتہ سال کے اپنے آرٹیکل کا حوالہ بھی طنزیہ انداز میں دیا جس میں انہوں نے شریف فیملی کے ایک شخص کی غیراعلانیہ جائیداد کو بےنقاب کیا تھا ۔  ڈیوڈ نے اپنی ٹویٹ میں اس شخص کا پتہ بھی مانگا ہے جو نہ پارکل لین میں ہے اور نہ ہی مےفیئر میں۔ ڈیوڈ روز  کی طرح وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی اس انتظارمیں ہیں کہ آخر کب شہبازشریف انہیں برطانوی عدالت میں لے کر جائیں گے۔