Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہاکی کےکھلاڑیوں نے ایشین گیمز کے بائیکاٹ کا اعلان واپس لے لیا

ہاکی کےکھلاڑیوں نے ایشین گیمز کے بائیکاٹ کا اعلان واپس لے لیا
July 31, 2018
لاہور ( 92 نیوز) قومی ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں نےایشین گیمز کےبائیکاٹ کا اعلان واپس لے لیا۔کپتان رضوان سینئر نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ کپتان رضوان سینئر نے کہا کہ 6 ماہ سے کسی ایونٹ کا ڈیلی الاؤنس نہیں ملا  ، لیکن مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے  ۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا دباؤ میں کھیلنے کی وجہ سے ٹیم شکست سے دوچار اور رینکنگ بھی  گررہی ہے ۔ کھلاڑیوں نے عزم ظاہر کیا کہ تمام مسائل کے باوجود قومی ٹیم کو اولمپکس تک پہنچانے کی کوشش کریں گے ۔