Wednesday, December 7, 2022

ہاکی کپ ، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اور ورلڈ الیون کا میچ برابر

ہاکی کپ ، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اور ورلڈ الیون کا میچ برابر

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم  اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا میچ تین تین گول سے برابر رہا ۔ ورلڈ الیون نے سیریز ایک  صفر سے اپنے نام کی ۔

پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا میچ آج لاہور میں کھیلا گیا ۔ گرین شرٹس نے  پہلے میچ میں نا کامی کے بعد شاندا کم بیک کرتے ہوئے  میچ تین تین گولز سے برابر کیا ۔

پہلے میچ میں پاکستانی  جونئیر ہاکی ٹیم کو  پانچ کے مقابلے ایک گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سیریز ایک صفر سے ورلڈ الیون کے نام رہی ۔