Thursday, September 19, 2024

ہاکی ٹیم کے بین الاقوامی دورے سپانسر کرنے کیلئے تیار ہیں: ایم ڈی سوئی ناردرن

ہاکی ٹیم کے بین الاقوامی دورے سپانسر کرنے کیلئے تیار ہیں: ایم ڈی سوئی ناردرن
April 8, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) سوئی ناردرن گیس کے ایم ڈی عارف حمید کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مالی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ٹیم کے بین الاقوامی دورے کو سپانسر کرنے کے لیے تیار ہیں مگر فیڈریشن کو فنڈز نہیں دے سکتے۔ ایم ڈی سوئی گیس کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی بہتری کے لیے انہوں نے فنڈز مختص کر رکھے ہیں اور ہر سال اس میں اضافہ بھی کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے تحت قومی کھیل ہاکی کے بچاﺅ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کو بین الاقوامی دورہ سپانسر کیا جا سکتا ہے۔ سوئی ناردرن گیس کے ایم ڈی نے سالانہ کھیلوں کے موقع پر اپنے اتھلیٹس کو خوشخبری دی ہے کہ وہ جلد ہی واپڈا سپورٹس کمپلیکس کی طرح سوئی نادرن گیس کمپلیکس تعمیر کرلیں گے۔ سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں رسہ کشی اور سو میٹر دوڑ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں اتھلیٹس کو بھرپور داد ملی۔