Saturday, July 27, 2024

ہاکی ورلڈ کپ ، نیدر لینڈ نے پاکستان کو 1-5 سے شکست دے دی

ہاکی ورلڈ کپ ، نیدر لینڈ نے پاکستان کو 1-5 سے شکست دے دی
December 9, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز) ہاکی ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں  نیدر لینڈ نے پاکستان کو 1-5 سے شکست دے دی ۔ پاکستانی ٹیم  شکستوں کے بھنور میں ایسا پھنسی کہ نکلنے کا نام ہی نہیں لے  رہی ۔  گرین شرٹس کو آخری گروپ میچ میں  بھی ہارکا سامنا کرنا پڑ گیا۔  نیدر لینڈ نے پاکستان کو  ایک   کےمقابلے میں پانچ گول سے شکست  دےدی ۔ پہلے کوارٹر میں دوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور میچ کے ساتویں منٹ میں نیدر لینڈ نے گول داغ کر برتری حاصل کر لی، نویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے عمر بھٹہ نے گیند کو جال میں پھینک کرمیچ ایک ،ایک سے برابر کر دیا۔ دوسرے کوارٹر میں بھی نیدر لینڈ قومی ٹیم پر حاوی رہی اور27ویں منٹ میں گول اسکور کر کے دوبارہ برتری حاصل کرلی،،پہلے ہاف میں نیدر لینڈ کو دو،ایک کی برتری حاصل رہی۔ تیسرے کوارٹرکے آغاز میں نیدر لینڈ کے ڈی وگڈ نے گول کر کے ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنا دی۔چوتھے کوارٹرمیں نیدرلینڈ کی ٹیم نے دو گول اسکور کر کے پانچ ایک سے میچ اپنے نام کیا۔ ملائیشیا سے بہتر گول اوسط کی وجہ سے پاکستان نے ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی کر لیا ۔