ہاکی ورلڈ کپ سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی شہر بھوونیشور میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے۔
پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ بیلجیئم سے ہو گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور نیدرلینڈ مدمقابل ہوں گے۔
کوارٹر فائنل مرحلے میں انگلینڈ نے ارجنٹینا کو ، بیلجیئم نے جرمنی کو شکست دی تھی۔
آسٹریلیا نے فرانس کو اور نیدرلینڈ نے میزبان بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ میگا ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔