Tuesday, November 29, 2022

ہاکی ورلڈ لیگ: پاکستان کو چھے ایک سے شکست، پاکستان کی طرف سے واحد گول محمد عرفان نے کیا

ہاکی ورلڈ لیگ: پاکستان کو چھے ایک سے شکست، پاکستان کی طرف سے واحد گول محمد عرفان نے کیا
بیلجیم (نائنٹی ٹو نیوز) آسٹریلیا نے ہاکی ورلڈ لیگ کے میچ میں پاکستان کو چھے ایک سے شکست دے دی۔ پاکستان کی طرف سے واحد گول محمد عرفان نے سکور کیا۔ بلجیئم میں جاری ہاکی ورلڈ لیگ کے میچ میں پول اے سے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہوا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چھے گول سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے  بلیگ گوورز نے دو جبکہ ویٹن جیکب، سوان میتھیو، بیلی ڈینیئل اور جیمی ڈوائر نے  ایک ایک گول سکور کیا۔ اس سے قبل پول اے ہی کے ایک میچ میں فرانس نے پولینڈ کو چار ایک سے شکست دی۔ اب تک کے میچوں کے بعد پول اے میں آسٹریلیا سرفہرست جبکہ بھارت  دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان تیسری اور فرانس چوتھی پوزیشن پر ہے۔ پولینڈ کی گروپ میں پانچویں اور آخری پوزیشن ہے۔