Wednesday, November 30, 2022

ہاکی ورلڈ لیگ : پاکستان نے پولینڈ کو ہرا کر فتوحات کا آغاز کر دیا

ہاکی ورلڈ لیگ : پاکستان نے پولینڈ کو ہرا کر فتوحات کا آغاز کر دیا
برسلز (ویب ڈیسک) ہاکی ورلڈ لیگ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی ہے۔ بلجیم میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے محمد عرفان نے پہلے کوارٹر میں گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہ ہو سکا۔ چوتھے کوارٹر میں پولینڈ نے گول کر کے سکور برابر کر دیا۔ چند منٹ کے وقفے سے پاکستان کے محمد وقاص نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو دو ایک سے برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ چوبیس جون کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان پول اے میں شامل ہے جس میں پولینڈ اور آسٹریلیا کے علاوہ بھارت اور فرانس کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔