Sunday, December 4, 2022

ہاکی عالمی کپ کیلئے 18رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیاگیا

ہاکی عالمی کپ کیلئے 18رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیاگیا
لاہور ( 92 نیوز) ہاکی کے عالمی کپ کے لیے 18 رکنی پاکستانی  ٹیم کا اعلان کر دیا گیا  ۔ رضوان سینئر ٹیم کی قیادت کریں گے ، عماد بٹ نائب کپتان ہوں گے۔ ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔ ہاکی کے عالمی کپ کے لیے پاکستان نے اپنے پتے ظاہر کر دیے ، چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ قومی ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کے ہاتھ میں دی گئی ہے۔ عماد بٹ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عمران بٹ، مظہرعباس، عرفان سینئر، مبشر، عماد بٹ اور توثیق ارشد شامل ہیں۔ محمدزبیر، علیم بلال اورفیصل قادر بھی پاکستانی اسکواڈ  میں شامل ہیں۔ ارشد،  اعجاز، عمر بھٹہ رضوان سینیر، علی شان، ابوبکر اور محمد عتیق بھی ٹیم  کا حصہ ہوں گے۔ اس موقع پر چیف سلیکٹر اصلاح الدین کا کہنا تھا کہ انہیں منتخب کیے گئے  کھلاڑیوں سے بڑی توقعات ہیں۔  امید ہے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا کھیلے گی۔ کھلاڑیوں کو ہر موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ ٹیم بلند مورال کے ساتھ بھارت جائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کے لیے  ویزوں کا اجرا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے 16 دسمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا۔