Tuesday, September 17, 2024

ہاکی اولمپئن نوید عالم انتقال کر گئے

ہاکی اولمپئن نوید عالم انتقال کر گئے
July 13, 2021

لاہور (92 نیوز) ہاکی اولمپئن نوید عالم انتقال کر گئے۔ نوید عالم کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

نوید عالم شوکت خانم اسپتال لاہور میں زیر علاج تھے۔ نوید عالم کی گزشتہ روز کیمو تھراپی کی گئی جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی۔ نوید عالم کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا مگر وہ سنبھل نہ پائے۔ اولمپئن آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

نوید عالم نے 1994 میں ورلڈ اولمپک میں حصہ لیا۔ مرحوم نے اپنے پیچھے دو بیٹے دو بیٹاں اور بیوی کو سوگوار چھوڑا۔ انکی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔