Wednesday, December 7, 2022

ہانگ کانگ میں ہزاروں مظاہرین پھر سڑکوں پر نکل آئے

ہانگ کانگ میں ہزاروں مظاہرین پھر سڑکوں پر نکل آئے
ہانگ کانگ ( 92 نیوز) ہانگ کانگ میں چین حوالگی کے متنازع بل کے خلاف ہزاروں مظاہرین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اس مرتبہ مظاہروں کیلئے نکلنے والے ہزاروں افراد کا ہدف ہانگ کانگ کے مشہور سیاحتی مقامات تھے ، جہاں وہ اپنا پیغام چین سے آئے سیاحوں تک پہنچانے کیلئے پہنچے تھے ۔ مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس سے  بروقت اقدامات اٹھائے اور  زیر زمین ٹرین کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے،یہ مظاہرے گزشتہ پیر کو ہونے والے پُر تشدد مظاہروں کے بعد سب سے بڑے مظاہرے تھے۔