Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہالے اوپن ٹینس ، سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

ہالے اوپن ٹینس ، سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا
June 21, 2019
برلن (92 نیوز) ہالے اوپن ٹینس میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ سوئس ٹینس اسٹار نے پری کوارٹر فائنل میں فرانس کے سونگا کو شکست دی۔ پہلے سیٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد سوئس ٹینس اسٹار نے ٹائی بریک پر  سات، چھ سے کامیابی سمیٹی۔ دوسرے سیٹ میں سونگا نے کم بیک کرتے ہوئے چھ، چار سے فتح سمیٹ کر میچ برابر کر دیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ راجر فیڈرر نے سات، پانچ سے کامیابی حاصل کر کے میچ اپنے نام کیا اور کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔