Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہالی وڈ کی ڈرامہ رومانس فلم ”پیپر ٹاونز“ 24جولائی کو امریکی سینماگھروں کی زینت بنے گی

ہالی وڈ کی ڈرامہ رومانس فلم ”پیپر ٹاونز“ 24جولائی کو امریکی سینماگھروں کی زینت بنے گی
July 22, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی ڈرامہ رومانس فلم ”پیپر ٹاونز“ کا رنگا رنگ پریمیئر نیویارک میں ہوا جس میں فلم کی اسٹار کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے پریمیئر میں فلمی ستارے پوری کاسٹ کےساتھ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے تو وہاں موجود سیکڑوں مداحوں نے فلمی ستاروں کا پرجوش انداز میں استقبال کیا۔ اس موقع پر سٹار کاسٹ مداحوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ فنکاروں نے مداحوں کو آٹو گراف دیے اور تصاویر بھی بنوائیں۔ فلمی ستاروں نے اپنے اپنے کرداروں کے بارے میں بھی تفصیل سے گفتگو کی۔ جیک شرائر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں نیٹ وولف اورکارا دیلی فین مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم جمعہ چوبیس جولائی سے امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔