Wednesday, September 18, 2024

ہالی وڈ ڈرامہ فلم ”ٹرمبو“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

ہالی وڈ ڈرامہ فلم ”ٹرمبو“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا
October 8, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ فلم ”ٹرمبو“ کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم چھ نومبر کو سینماگھروں کا رخ کر ے گی۔ تفصیلات کے مطابق بائیو گرافی اور ڈرامہ فلم ”ٹرمبو“ کی کہانی ہالی وڈ فلموں کے کامیاب ترین مصنف ڈالٹن ٹرمبوکی زندگی پرمبنی ہے۔ ڈالٹن کے کامیاب کیرئیر کا اس وقت خاتمہ ہو جاتا ہے جب اسے انیس سو چالیس میں کمیونسٹ ہونے کی بنا پر بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے۔ فلم کی ہدایتکاری جے روچ نے دی ہے۔ ہالی وڈ سٹار بریان کرینسٹن فلم کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ فلم اگلے ماہ سینماگھروں کی زینت بنے گی۔