Monday, October 3, 2022

ہالی وڈ ڈاکومنٹری فلم ”ان ٹو انفرنو“ رواں ماہ ریلیز ہو گی

ہالی وڈ ڈاکومنٹری فلم ”ان ٹو انفرنو“ رواں ماہ ریلیز ہو گی
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ فلم ”ان ٹو انفرنو“ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ڈاکومنٹری فلم ایک ہفتے بعد امریکی سینما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکو منٹری ہالی وڈ فلم ”ان ٹو انفرنو“ کی کہانی دنیا میں تباہی پھیلانے والے آتش فشاوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ہرزوگ آتش فشاں پہاڑوں کی پراسراریت جاننے کے لیے شمالی کوریا، انڈونیشیا، آئس لینڈ اور ایتھوپیا کا رخ کرتے ہیں۔ ہرزوگ آتش فشاو¿ں کے پھٹنے سے ہونے والی تباہی کو کم کرنے کا مشن لے کر نکلتے ہیں اور اکثر متحرک رہنے والے آتش فشاوں کے دھانوں تک پہنچ جاتے ہیں۔ فلم کی ہدایات ورنر ہرزوگ نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں کلائیو اوپن ہیمر، کیٹیا کرافٹ، مورس کرافٹ ، ولیم میکنٹوش اور سری سمرتی شامل ہیں۔ فلم اٹھائیس اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔