Saturday, July 27, 2024

ہالی وڈ وار ایڈونچر فلم ”ہیکسا رِج“ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

ہالی وڈ وار ایڈونچر فلم ”ہیکسا رِج“ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا
August 2, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ وار فلم ”ہیکسا رِج“ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم رواںسال نومبر میں امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم ”ہیکسا رِج “ کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی ہے جس میں امریکی فوج کے میڈیکل یونٹ کا اہلکار ڈیسمنڈ ٹی ڈاس جنگ کے دوران اوکی ناوا میں ہتھیاروں کے استعمال سے انکار کر دیتا ہے اور تن تنہا اپنے75ساتھی فوجیوں کی زندگیاں بچاتا ہے۔ اوکی ناوا میں گھمسان کی لڑائی کے دوران دشمن بھاری ہتھیاروں سے حملے کرتا ہے لیکن ڈیسمنڈ ایک گولی چلائے بغیر اپنا مشن مکمل کرتا ہے۔ فلم کی ہدایات میل گبسن نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں اینڈریو گارفیلڈ، وینس وان، سیم ورتھنگٹن، لیوک بریسی، ہوگو ویونگ، ریان کور، ٹریسا پالمر، رچرڈ پائروس اور ریچل گرفتھن شامل ہیں۔ فلم رواں سال چار نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔