Saturday, July 27, 2024

ہالی وڈ فلم میڈمیکس فیوری روڈ کے نئے ٹریلر  کی سوشل میڈیا پر دھوم

ہالی وڈ فلم میڈمیکس فیوری روڈ کے نئے ٹریلر  کی سوشل میڈیا پر دھوم
April 16, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ ایڈونچر اور ایکشن فلم میڈ میکس فیوری روڈ کے نئےٹریلر نے دھوم مچادی۔ فلم پندرہ مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق فلم کی کہانی ایسی دنیا کے گرد گھومتی نظر آتی ہے جہاں راج ہے لاقانونیت کا ، انسان زندہ ہیں لیکن انسانیت  نہیں،انسان  ہی انسان کا  سب سے بڑا دشمن بن جاتا ہے۔ ہدایتکار جارج ملر کی فلم میں چارلیز تھیرون ، ٹام ہارڈی ، اورنکولس ہولٹ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔