ہالی وڈ فلم ”مشن امپوسیبل روگ نیشن“ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ فلم ”مشن امپوسیبل روگ نیشن“ نے سنیما گھروں میں دھوم مچا رکھی ہے۔ فلم نے دوسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر راج برقرار رکھا۔ ہالی وڈ کی ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم مشن امپوسیبل روگ نیشن اس ہفتے دو کروڑ چورانوے لاکھ ڈالر کماکر باکس آفس میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
فلم مقامی طورپر اب تک دس کروڑ ستاسی لاکھ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔ فلم فینٹاسٹک فور مجموعی طور پر چار کروڑ ڈالر کے بزنس کے ساتھ باکس آفس پر دوسری پوزیشن پر آگئی ہے۔
نئی ہالی ووڈ فلم دی گفٹ پہلے ہفتے ڈھائی ہزار تھیٹرز سے ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر سمیٹ کر باکس آفس پر تیسرے نمبر پر ہے۔
وارنر برادرز کی نئی فلم ویکیشن اکانوے لاکھ ڈالر کما کر چوتھی جبکہ فلم آنٹ مین اٹھہتر لاکھ ڈالر کے ساتھ باکس آفس پر پانچویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔