Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہالی وڈ فلم ”جیسن بورن“ نے 6 کروڑ ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر قبضہ جما لیا

ہالی وڈ فلم ”جیسن بورن“ نے 6 کروڑ ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر قبضہ جما لیا
August 1, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ ایکشن اور تھرلر فلم ”جیسن بورن“ نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی امریکی باکس آفس پر قبضہ جما لیا۔ فلم چھ کروڑ ڈالر کما کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ”جیسن بورن“ ریلیز کے پہلے ہفتے ہی امریکی باکس آفس پر چھا گئی اور ریلیز کے بعد اب تک کا دوسرا بڑا بزنس کرنے والی فلم بھی قرار پائی۔ خلائی دنیا پر مبنی سائنس فکشن فلم ”اسٹار ٹریک بی یانڈ“ ریلیز کے دوسرے ہفتے مزید دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز سمیٹ کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ کامیڈی فلم ”بیڈ مومز“ پہلے ہفتے دو کروڑ چونتیس لاکھ ڈالرز کما کر تیسرے نمبر پر رہی۔ اینی میٹڈ فلم ”دی سیکرٹ لائف آف پیٹس“ مزید ایک کروڑ بیاسی لاکھ ڈالرز کے بزنس کے ساتھ باکس آفس پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔ خوفناک مناظر سے بھرپور ہاررفلم ”لائٹس آف“ ریلیز کے دوسرے ہفتے اپنے بزنس میں ایک کروڑ آٹھ لاکھ ڈالرز کے اضافے کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔