Saturday, December 9, 2023

ہالی وڈ فلم ’بیٹ مین بمقابلہ سپرمین‘ تنقید کی زد میں‘ مداحوں نے پسندیدہ قرار دیدی

ہالی وڈ فلم ’بیٹ مین بمقابلہ سپرمین‘ تنقید کی زد میں‘ مداحوں نے پسندیدہ قرار دیدی
March 26, 2016
لندن (ویب ڈیسک) ہالی وڈ فلم ”بیٹ مین ورسز سپرمین: ڈان آف جسٹس“ کی دنیا بھر میں ریلیز سے قبل ناقدین نے اس کے بارے میں ملی جلی رائے کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکہ میں اس کی پہلی سکرینگ دیکھنے والے مداحوں نے فلم کی کافی تعریف کی تھی لیکن ناقدین بین ایفلک اور ہینری کاول کی مذکورہ فلم بارے رائے مثبت نہیں دے رہے۔ بین الاقوامی اخبارات میں چھپنے والے ریویوز کے مطابق فلم میں سپیشل ایفکٹس کو ضرورت سے زیادہ استعمال کیا گیا ہے جبکہ فلم کے طویل دورانیے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایک ناقد نے لکھا ہے کہ انہیں یہ فلم دیکھ کر مایوسی ہوئی ہے تاہم کچھ ناقدین نے فلم کو سراہا بھی ہے۔ برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ میں شائع ہونے والے ریویو میں فلم کی تعریف کرتے ہوئے اسے شاہکار قرار دیا گیا ہے جبکہ بیٹ مین اور سپرمین کے مداحوں کی جانب سے بھی فلم کو کافی سراہا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ فلم میں بین ایفلک بیٹ مین جبکہ ہینری کاول سپرمین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔