ہالی وڈ فلم آنٹ مین کا نیا ٹریلر جاری‘سترہ جولائی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی

نیویارک (ویب ڈیسک) سپرمین، بیٹ مین اور سپائیڈر مین کے بعد ہالی وڈ اپنے شائقین کے لیے آنٹ مین بھی لے آیا ہے۔ تھرل سے بھرپور اس فلم کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کے گرد گھومتی ہے جس کا لباس اسے چیونٹی کے سائز میں تبدیل کر دیتا ہے تاکہ وہ اپنی اس طاقت سے دنیا کا تحفظ کرسکے۔
اس فلم کی ہدایت کاری پیٹن ریڈ نے دی ہے اور نمایاں اداکاروں میں مائیکل ڈگلس، پاؤل رڈ اور ایونگلائن للی شامل ہیں۔
ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور یہ سائنس فکشن فلم رواں سال سترہ جولائی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔