Tuesday, September 17, 2024

ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”دی مارشین“ امریکی باکس آفس پر چھا گئی

ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”دی مارشین“ امریکی باکس آفس پر چھا گئی
October 11, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”دی مارشین“ نے پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر قبضہ جما لیا۔ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ”ہوٹل ٹرانسلوینینا ٹو“ تین کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر کما کر دوسری پوزیشن سنبھال لی۔ ایکشن ، سنسنی اور ڈرامہ سے بھرپور فلم ”سیکاریو“ ایک کروڑ اکیس لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ کامیڈی فلم ” دی انٹرن“ ایک کروڑ سولہ لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پر چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔ سائنس فکشن، ایکشن اور تھرلر فلم ”میز رنر دی اسکارچ ٹرائلز“ اس ہفتے 78 لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔